بانہال ، قاضی گنڈ سرینگربارمولہ ریل تیسرے روز بھی بھی بند
سرینگر/17دسمبر: وادی کے تمام ریلوے ٹریکوں پر آج تیسرے روز بھی ریل سروس کو عارضی طور پر معطل رکھاگیا جبکہ آج بادامی باغ چلوکال کے پیش نظر مسلسل تیسرے روز بھی بانہال قاضی گنڈ سرینگر ریل سروس کی معطلی کاآج تیسرا دن ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نوسر علاقے میں ایک خونین معرکہ آرائی میںتین عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے اور سات عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف متحدہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے گزشتہ روز وادی میں ہڑتال کی کال کے پیش نظر ریلوے حکام نے وادی کے تمام روٹوں پر ریل سروس پر عارضی پابند عائد کی گئی۔ جبکہ آج بادامی باغ چلو کال کے چلتے بانہال قاضی گنڈ ریل سروس کو آج معطلی کا تیسرا دن ہے ۔ وادی کے تمام ریل ٹریکوں پر چلنے والی ریل سروس جن میں بارہمولہ ، بڈگام ، سرینگر ، سرینگر قاضی گنڈ بانہال ریل سروس کو بند رکھنے کا فیصلہ ریلوے حکام نے ریل اور مسافروں کو ممکن نقصان سے بچانے کیلئے لیا اور یہ فیصلہ عارضی ہے ۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز پلوامہ کے نوسر علاقے میں میں ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران تین عسکر یت پسند ایک خونین معرکہ آئی میں ازجاں ہوئے جبکہ فورسز اور نوجوانوں کے مابین ہوئی جھڑپ کے دوران فورسز کی راست فائرنگ سے سات عام شہری بھی ازجان ہوئے ہیں۔ اس قتل عام کے خلاف مزاحمتی قیادت نے آج سومور کوبادامی باغ چلو کال دی تھی جبکہ گذشتہ روز وادی میں مکمل ہڑتا ل رہی جس کے چلتے آج مسلسل تیسرے روز بھی ریل سروس معطل رکھی گئی ۔

