وادی کشمیر میں ٹرین خدمات بحال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

وادی کشمیر میں ٹرین خدمات بحال

سری نگر، 3 جون: وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کے پیش نظر ہفتہ کو حفاظتی نقطہ نظر سے معطل کی گئی ٹرین خدمات آج اتوار کے دن بحال ہو گئی ۔
ایک ریلوے افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے بڈگام ۔ سرینگر ۔ قاضی گنڈسے جموں کے علاقہ بنیہال اور وسطی کشمیر میں سرینگر ۔بڈگام سے شمالی کشمیر میں بارہمولہ تک تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات پر چلیں گی ۔ جون میں یہ پہلا موقع ہے جب ٹرین خدمات معطل رہیں جبکہ گذشتہ مہینے 14 بار ٹرین خدمات جزوی یا مکمل طور پر بند رہی تھیں ۔
یو این آئی

Share This Article