نوجوان کی ہلاکت بہیمانہ قتل :الطاف بخاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے ،قصورواروں کو سزا دی جائے

سرینگر: پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر خزانہ الطاف بخاری نے جمعرات کو نورباغ قمرواری علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران نوجوان کی ہلاکت کو بہیمانہ قتل قرار دیا .

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد سلیم ملک کی دوران تلاشی کارروائی ہلاکت قابل مذمت ہے اور یہ گھنائونا جرم ہے ،جوکہ مہذب سماج میں نا قابل برداشت ہے.

انہوں نے واقعہ کی مکمل غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کی ہلاکت میں جو کوئی بھی ملوث ہے ،اُسے قرار واقعی سزا دی جائے .

سید الطاف بخاری نے کہا کہ شہر خاص میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئے .

بیان میں الطاف بخاری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز میں بعض مفاد پرست عناصر ایسے بھی ہیں جنہیں کشمیر میں ایسے واقعات پر خوشی محسوس ہوتی ہے اور اُنکی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے .ان کا کہناتھا کہ فورسز میں ایسے عناصر ریاست میں امن واستحکام کو متاثر کررہے ہیں.

Share This Article