نشہ مکت جموں و کشمیر مہم :بجبہاڑہ میں 15 غیر قانونی ڈھانچے مسمار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اننت ناگ میں انتظامیہ کی جانب سے منشیات فروشوں اور این ڈی پی ایس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن تیز کر دیا ہے اور واگہامہ بجبہاڑہ میں ایک بڑی نفاذ مہم کے دوران 15 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ہے۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی جاری 100 روزہ نشا مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت کی گئی، حکام نے منشیات کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک غیر قانونی اثاثوں کو ختم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

حکام نے بتایا کہ ایک مشترکہ آپریشن میں، محکمہ پولیس کے تعاون سے ریونیو حکام نے 15 دکانوں سمیت ڈھانچے کو مسمار کر دیا جو اسٹیٹ واگہامہ میں خسرہ نمبر 2494 (منٹ) اور 2495 (منٹ) کے تحت آنے والی ریاستی اور کچہری اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔ یہ ڈھانچہ مبینہ طور پر نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت مقدمات میں ملوث افراد سے منسلک تھے۔

Share This Article