نربھیا کے ساتھ انصاف ہوا: مودی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی ، 20 مارچ : وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو دہلانے دینے والے نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کے چار قصورواروں کو پھانسی دیے جانے پر جمعہ کو کہا کہ نربھیا کے ساتھ انصاف ہو گیا۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا’’ انصاف ہوا ہے ۔ خواتین کی عزت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بہت اہم ہے ۔ خواتین نے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہمیں مل کر ایک ایسے ملک کی تعمیر کرنی ہے جہاں خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دی جائے، جہاں مساوات اور مواقع پر زور ہو‘‘ ۔ واضح ر ہے کہ 16 دسمبر 2012 میں جنوبی دہلی کے وسنت کنج علاقے میں چلتی بس میں 23 سالہ پیرا میڈیکل طالبہ کے ساتھ چھ لوگوں نے ظلم وستم کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے اجتماعی عصمت دری کی تھی ۔ شدید زخمی طالبہ کو سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا ۔ کئی دنوں تک زیر ِ علاج رہنے کے بعد طالبہ کی سنگاپور میں موت ہو گئی تھی ۔اس واقعہ کے بعد دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے ۔ عصمت دری کے قصورواروں میں سے ایک نابالغ تھا جسے تین سال کی سزا کے بعد اصلاحی گھر سے 2015 میں رہا کر دیا گیا اور ایک ملزم رام سنگھ نے 2013 میں تہاڑ جیل میں خودکشی کر لی تھی ۔ بقیہ چار قصورواروں کو آج علی الصبح تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے