نائیجیریا میں آئل ٹینکر میں آگ، 9افراد ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نائیجیریا میں آئل ٹینکر میں آگ، 9افراد ہلاک

لاگوس، 29 جون : نائیجیریا کے تجارتی دارالحکومت لاگوس میں جمعرات کو ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک اور چار دیگر جھلس گئے جبکہ 53 دیگر گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔لاگوس اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان ایڈیشنیا تیا میو نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ شام ساڑھے پانچ بجے ٹینکر سے اچانک تیل بہنے لگا اور اس میں آگ لگ گئی جس نے اپنی لپیٹ میں دیگر گاڑیوں کو بھی لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں نو افراد ہلاک ہو گئے اور چار دیگر جھلس گئے. زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وفاقی روڈ سیفٹی کمیشن (ایف آر ایس سی ) کے ترجمان بی سی كذيم نے کہا کہ حادثے لاگوس سے باہر جانے والی سڑک پر اوٹوتولا پل کے قریب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکر کے علاوہ پانچ بسیں، دو ٹرک، ایک سائیکل اور 45 کاریں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔
رائٹر.

Share This Article