میکسیکو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے 24 افراد ہلاک، 49 افراد زخمی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

میکسیکو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے 24 افراد ہلاک، 49 افراد زخمی

میکسیکو سٹی 6 جولائی : میکسیکو سٹی کے بیرونی علاقے میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں جمعرات کو دو دھماکے ہونے سے راحت رساں سمیت کم از کم 24 لوگوں کی موت ہو گئی اور 49 دیگر زخمی ہوگئے۔
میکسیکو کے سرکاری حکام نے ایک بیان میں کہا کہ یہ علاقے آتش بازی کی پیداوار کے لئے جانا جاتا ہے۔ میکسیکو سٹی سے 32 کلومیٹر شمال میں تلتےپیك میونسپلٹی کے علاقے میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکوں کے بعد راحت رساں اورفائربریگیڈ ، اور پولیس اہلکارموقع پر پہنچے تھے جس کے بعد دوسرا زبردست ھماکہ ہوا۔
جاری بیان کے مطابق، ’’امدادی اہلکار پہلے دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن چلا رہے تھے تبھی دوسرا دھماکہ ہوا جس میں امدادی اہلکاروں کی موت ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے‘‘۔
میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا کہ مارے گئے لوگوں میں سے 17 کی موت جائے حادثے پر اور سات کی علاج کے دوران ہسپتال میں ہوئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 49 دیگر زخمی ہوگئے۔
میکسیکو کی شہری سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ لوئیس فلپ پيونٹے نے کہا کہ آتشبازی کی پیداوار کے جانے جانے والے اس علاقے میں آتشبازی کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے اور بنانے والوں کے لائسنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔

Share This Article