میجر شکلا کے پی ایس او کو جنگجوؤں نے اغوا کرکے نامعلوم جگہ پہنچایا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

فوج اور پولیس نے اہلکار کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی

سرینگر؍14؍جون؍ ؍ میجر شکلا کے پی ایس او کو عسکریت پسندوں نے اغوا کرکے نامعلوم جگہ منتقل کیا ہے۔ فوجی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے سلسلے میں شادی مرگ پلوامہ فوجی کیمپ میں تعینات فوجی اہلکار جس کی شناخت ارونگز یب ساکنہ راجوری کے بطور ہوئی ہے گھر کی طرف نکلا کہ اس دوران جونہی نجی گاڑی شوپیاں پہنچی تو عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے گاڑی کو روک کر اُس میں سوار میجر شکلا کے پی ایس او ارونگزیب کو گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس ذرائع نے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ 44آر آر سے وابستہ فوجی اہلکاروں نے شادی مرگ کے قریب مقامی نوجوان کی نجی گاڑی کو روک کر اسے فوجی اہلکار کو شوپیاں میں چھوڑنے پر اسرار کیا ۔ فاروق احمد نامی اس نوجوان نے فوجی اہلکار کو گاڑی میں بٹھایا اس دوران شوپیاں پہنچتے ہی نجی گاڑی کو روک کر اُس میں سوار فوجی اہلکار کو جنگجوؤں نے اغوا کرکے اپنے ساتھ لیا ۔ گاڑی کے مالک نے راجوری پولیس اسٹیشن جا کر سارا ماجرا سنایا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو پتہ ہی نہیں تھا کہ اُس میں سوار شخص فوجی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ارونگزیب میجر شکلا کا پی ایس او ہے اور وہ معروف جنگجو سمیر ٹائیگر کو مارگرانے میں پیش پیش تھا۔

Share This Article