مہابودھی مندر دھماکہ کیس میں پانچ قصورواروں کو عمر قید
پٹنہ ، یکم جون : بہار کے بودھ گیا میں واقع بدھ مت پیروکاروں کے مقدس مذہبی مقام مہابودھی مندر کمپلیکس میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں مجرم قرار دیئے گئے پانچ قصورواروں کو قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے آج عمر قید کی سزا سنائی۔
این آئی اے کے خصوصی جج منوج کمار سنہا نے 25 مئی کو اس معاملے میں پانچ ملزمان حیدر علی، امتیاز انصاری، مجیب اللہ انصاری، عمر صدیقی اور اظہر الدین قریشی کو تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دینے کے بعد گزشتہ دو دنوں سے سزا کے نقطہ پر دونوں اطراف کی دلیلیں سننے کے بعد آج یہ سزا سنائی ہے۔
خصوصی جج نے حیدر علی پر کل 60 ہزار روپے کا، امتیاز اور مجیب اللہ پر 50-50 ہزار روپے کا اور عمر اور اظہر الدین پر 40-40 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا ہے۔ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر حیدر علی کو تین سال، امتیاز اور مجیب اللہ کو ڈھائی سال اور عمر اور اظہر الدین کو دو سال کی قید کی اضافی سزا بھگتنی ہوگی۔
جاری۔ یو این آئی

