مودی صرف اپنے من کی بات سننا چاہتے ہیں : راہل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مودی صرف اپنے من کی بات سننا چاہتے ہیں : راہل

نئی دہلی، 9 جولائی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’من کی بات‘ تو کرتے ہیں لیکن سنتے صرف وہی ہے جو وہ سننا چاہتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ریڈیو پر ہر ماہ نشر ہونے والے مسٹر مودي کے ’من کی بات‘ پروگرام کے بہانے ان پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’وزیر اعظم اپنے من کی بات سناتے ہیں، یہ تو سب جانتے تھے۔ آج یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ صرف اپنے ہی من کی بات سننا ہی چاہتے ہیں‘‘۔
کانگریس کے صدر نے اس کے ساتھ ہی ایک نیوز چینل کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چھتیس گڑھ کی چندر دیوی کو حکام نے تربیت دی تھی کہ مسٹر مودی کی ویڈیو کانفرنس میں وزیر اعظم سے بات کرکے انہیں بتانا ہے کہ ان کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے۔
یو این آئی۔

Share This Article