منوج سنہا کی نائب صدر جمہوریہ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 مئی

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نائب صدر جمہوریہ شری جگدیپ دھنکھڑ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے موصوف نائب صدر کی صحت، خوشی اور قوم کی خدمت کے لئے دراز عمر کی دعا کی۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نائب صدر جمہوریہ عزت مآب شری جگدیپ دھنکھڑ جی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میں ان کی صحت، خوشی اور قوم کی خدمت میں ان کی طویل عمر کے لئے دعا گو ہوں’۔
بتادیں کہ جگدیپ دھنکھڑ ملک کے 14 ویں نائب صدر ہیں۔

وہ مغربی بنگال کے گورنر رہ چکے ہیں۔جگدیپ دھنکھڑ نے 6 اگست 2022 کو اپوزیشن امید وار مارگریٹ الوا کو شکست دے کر ملک کے نائب صدر کا عہدے سنبھالا تھا۔وہ 18 مئی 1951 کو راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے۔

Share This Article