منوج سنہا نے قومی یوتھ فسٹیول میں شرکت کے لئے ایک دستے کو دلی روانہ کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 8 جنوری

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز دہلی میں منعقد ہونے والے قومی یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے لیے یونین ٹریٹری کے ایک دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ شاندار تقریب نوجوانوں کو لوک ڈانس، شاعری، تحریر، مصوری اور موسیقی کے تنوع کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ قومی دلی میں منعقد ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے لیے یونین ٹریٹری کے ایک دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا’۔انہوں نے کہا: ‘یہ شاندار تقریب نوجوانوں کو لوک ڈانس، شاعری، تحریر، مصوری اور موسیقی کے تنوع کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی’۔ان کا کہنا تھا: ‘ایسی تقاریب نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہیں’۔

Share This Article