منوج سنہا نے ‘سکھ کرکٹ پریمیئر لیگ’ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو جموں یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں ‘سکھ کرکٹ پریمیئر لیگ’ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا: ‘میں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ سخت ترین نظم و ضبط کے ساتھ تربیت حاصل کریں اور میدان کے اندر اور باہر نا قابل شکست اتحاد کے ساتھ مقابلہ کریں’۔

یہ باتیں لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کیں۔

انہوں نے کہا: ‘میں نے آج سکھ کرکٹ پریمیئر لیگ’ کا افتتاح کیا جو آل انڈیا سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک قابل تعریف اقدام ہے’۔
انہوں نے کہا: ،میں نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور انہیں تلقین کی کہ وہ سخت ترین نظم و ضبط کے ساتھ تربیت حاصل کریں اور میدان کے اندر اور باہر نا قابل شکست اتحاد کے ساتھ مقابلہ کریں’۔

منوج سنہا ہے کہ شمولیت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے آل جموں وکشمیر سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ ہر ٹیم میں دیگر برادریوں کے نوجوان بھی شامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا اعلان ہے کہ نئی نسل تماشائی بن کر نہین بلکہ بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے علمبردار بن کر آگے بڑھ رہی ہے۔

Share This Article