ممبئی:اندھیری میں بڑا حادثہ ٹل گیا،ریلوے اوورپل کا حصہ منہدم

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ممبئی:اندھیری میں بڑا حادثہ ٹل گیا،ریلوے اوورپل کا حصہ منہدم

ممبئی3جولائی : عروس البلاد ممبئی میں مانسون کے دوران شمال مغربی علاقہ کے سب سے مصروف ترین علاقہ اندھیری میں آج صبح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ،لیکن ایک ریلوے پْل (اوور برج) کا حصہ گرنے کی وجہ سے 6افراد زخمی ہوگئے اور ان میں سے دوکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ،صبح ساڑھے 7بجے پیش آیا حادثہ اگر ایک گھنٹے کی تاخیر سے پیش آتا تو بھاری جانی ومالی نقصان کا امکان ہے۔مذکورہ حادثے کے سبب ویسٹرن ریلوے کی لوکل خدمات ٹھپ پڑگئی ہے اور کئی طویل مسافتی ٹرینیں روک دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق اندھیری کے مغربی اور مشرقی علاقے کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے اووربرج پر موٹرگاڑیوں کی آمدورفت 24گھنٹے جاری رہتی ہے کیونکہ یہ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے (احمدآباد ہائی وے )سے جڑاہوا ہے۔حادثہ صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا ،جس کے بعد موقع پرفائر بریگیڈ کی متعددگاڑیاں پہنچ گئیں۔ممبئی پولیس،جی آرپی ایف ،آرپی ایف اور این ڈی آرایف تعینات کردیا گیا ہے ،فائربریگیڈاور این ڈی آرایف کا عملہ اور ریلوے مزدور راحتی کاموں میں مصروف ہیں۔
اندھیری ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقعہ پل کے9 پلیٹ فارم ہیں اور ان میں پیلٹ فارم نمبر8-9پر پل کا خستہ حال حصہ گرگیا ،جس کے سبب پلیٹ فارم کا شیڈ منہدم ہوچکا ہے جبکہ اوورہیڈ تار ٹوٹ چکے ہیں اورپٹریوں پر پڑے ملبے کی صفائی اور تاروں کے جوڑنے میں 8-10 کا امکان ہے۔ حادثے کے سبب اندھیری سے ویرار جانے والی ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
جاری یو این آئی۔

Share This Article