باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: ملی ٹنسی برقراررہتی ہے توسیزفائرفیصلے پرنظرثانی کی جائیگی :رام مادھو
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترین

ملی ٹنسی برقراررہتی ہے توسیزفائرفیصلے پرنظرثانی کی جائیگی :رام مادھو

Last updated: جون 5, 2018 8:50 شام
8 سال ago
Share
SHARE

رمضان جنگ بندی جزوقتی خیرسگالی اقدام
نئی دہلی مزاحمتی لیڈروں کیساتھ بھی مذاکرات کیلئے تیار
سری نگر:۵،جون:کے این این / حکمران جماعت بی جے پی نے’’رمضان سیزفائرکوجزوقتی خیرسگالی اقدام‘‘قراردیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ ملی ٹنسی برقراررہتی ہے تواس فیصلے پرنظرثانی کی جائیگی۔بھاجپاکے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھونے کہاکہ مرکزی سرکارنے کشمیرمیں سبھی پارٹیوں کیساتھ مذاکرات کی پہل کی ہے اوریہ کہ نئی دہلی مزاحمتی لیڈروں کیساتھ بھی مذاکرات کیلئے تیارہے۔کے این این مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے مجوزہ 2روزہ دورہ کشمیرکے موقعہ پرمرکزمیں برسراقتدارجماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری اورجموں وکشمیرمیں پی ڈی پی ،بی جے پی مخلوط سرکارکی تشکیل میں کلیدی رول اداکرنے والے لیڈررام مادھونے ایک نجی نیوزچینل کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاہے کہ مرکزی سرکارنے جموں وکشمیرمیں ماہ رمضان کے پیش نظربطورخیرسگالی اقدام سیزفائرکافیصلہ لیا۔انہوں نے کہاکہ سیزفائرکافیصلہ اس نیت سے لیاگیاتاکہ جموں وکشمیربالخصوص وادی کے مسلمانوں کوماہ صیام کے دوران جنگجومخالف آپریشنوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے مشکلات یاپریشانیوں کاسامنانہ کرناپڑے۔رام مادھوکاکہناتھاکہ مرکزی سرکارنے جموں وکشمیرکے حوالے سے دواہم اقدامات اُٹھائے جن کے تحت مرکزنے مذاکرات کی پیشکش کی ،اوراسکے بعدرمضان سیزفائرکافیصلہ لیاگیا۔بھاجپاکے قومی جنر ل سیکرٹری نے نجی نیوزچینل کوبتایاکہ مرکزنے سیزفائرکافیصلہ خلوص نیت سے لیاتاکہ کشمیرمیں قیام امن کی کوششوں کوتقویت مل سکے تاہم رام مادھونے واضح کیاکہ اگرملی ٹنسی رقراررہی اورجنگجوگروپ اپنے حملوں سے بازنہ آئے تومرکز سرکاررمضان سیزفائرکے جزوقتی خیرسگالی اقدام پرنظرثانی رمجبورہوجائیگی ۔انہوں نے کہاکہ سیزفائرمیں اُسی صورت میں توسیع ہوگی ،اگرجنگجوئیانہ کارروائیوں میں روک لگ جائیگی ۔بھاجپاجنرل سیکرٹری کاکہناتھاکہ ماہ رمضان سے پہلے سیکورٹی ایجنسیوں نے جنگجوؤں کیخلاف سخت پالیسی اپنارکھی تھی ،اوراسی پالیسی کے نتیجے میں گزشتہ اڑھائی برسوں کے دورا ن کشمیرمیں 600جنگجومارے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان کے پیش نظرمرکزی سرکارنے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کوکشمیرمیں ایک ماہ کیلئے جنگجومخالف کارروائیاں معطل رکھنے کی ہدایت دی ،اوررمضان سیزفائرلاگوکیاگیا۔رام مادھونے پھرکہاکہ اگروادی میں سیکورٹی صورتحال جوں کی توں رہی اورجنگجوسرگرمیاں جاری رہیں تورمضان سیزفائرفیصلے پرنظرثانی ناگزیربن جائیگی ۔بھاجپاکے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھونے کہاکہ مرکزی سرکارنے کشمیرمیں سبھی پارٹیوں کیساتھ مذاکرات کی پہل کی ہے اوریہ کہ نئی دہلی مزاحمتی لیڈروں کیساتھ بھی مذاکرات کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزنے اپنی جانب سے مذاکراتی عمل کوآگے بڑھانے کی پہل کی ہے ،اوراب یہ کشمیری علیحدگی پسندلیڈروں پرمنحصرہے کہ وہ کیافیصلہ لیتے ہیں ۔خیال رہے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ رواں ماہ کی 7تاریخ یعنی بروزجمعرات کودوروزہ دورے پرسری نگرپہنچیں گے ،اوریہاں قیام کے دوران راجناتھ سنگھ حکومتی اورسیول وسیکورٹی ذمہ داروں کیساتھ الگ الگ میٹنگیں کرکے رمضان جنگ بندی میں توسیع اورمذاکراتی عمل کوآگے بڑھانے کی پالیسی کابھی تفصیلی جائزہ لیں گے ۔

You Might Also Like

سونو نگم کی حمایت میں آئے اداکار انوپم کھیر ، گلوکار کو کی یہ نصیحت
گوگل نے رام موہن رائے کا ڈوڈل بناکر خراج تحسین پیش کیا
روسی میزائل کی خریداری سے جنوبی ایشیا کا توازن بگڑےگا:پاکستان
تیل قیمتوں کی آگ بھڑکنے کا سلسلہ جاری؛ پٹرول-ڈیزل کے داموں میں ایک بار پھر اضافہ
دریش کدل سرینگر میں لڑکی نے نوجوان کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر اسکو زخمی کر دیا
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article آندھی نمابرق رفتارہوائیں ،تباہ کن ژالہ باری ،گرج چمک کیساتھ موسلاداربارشیں
Next Article بھارت کشمیری عوام کو انسانی مخلوق تسلیم کرنے سے قاصر:گیلانی

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس نے کشمیر میں ایک اور جان لی

By
6 سال ago
اگلے پانچ برس شدید گرم ہوں گے، برطانوی ادارہ موسمیات
بوتسوانا میں ہاتھیوں کی 90 سربریدہ لاشیں برآمد
جموں میں اگلے پانچ دنوں کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان
دفعہ 370کی منسوخی بھارت کا اندرونی معاملہ تھا / وینکیا نائیڈو
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?