ملک یاسین اورعمرعادل کی نظربندی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

13جولائی تک توسیع کردی گئی

سری نگر:۱۰،جولائی : سری نگرپولیس نے سینئرمزاحمتی لیڈرمحمدیاسین ملک اورتحریک حریت کے سرگرم کارن عمرعادل ڈارکی نظربندی کو13جولائی تک بڑھادیا۔کے این این کومعلوم ہواکہ برہان وانی کی دوسری برسی سے کچھ روزقبل گرفتارکئے گئے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک اورسوموارکوایک احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتارہوئے تحریک حریت کے سینئرکارکن عمرعادل ڈارکومنگل کے روزسری نگر پولیس نے تھانہ کوٹھی باغ میں ایک مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔پولیس نے مجسٹریٹ سے استدعاکی کہ ملک یاسین اورعمرعادل کی نظربندی میں توسیع کی جائے ۔متعلقہ مجسٹریٹ نے پولیس کے دلائل کومنظورکرتے ہوئے ملک یاسین اورعمرعادل ڈارکی نظربندی میں 13جولائی تک کی توسیع کافیصلہ صادرکیا۔

Share This Article