’معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت‘:عمران خان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام قابل مذمت امر ہے .انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے تنازع کشمیر کے حل کی جانب پیش رفت کا احساس کرے۔

Share This Article