مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے افواج کے مابین مذاکرات کا ایک اور دور منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق رائے کیا ۔
وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہندوستان اور چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 18 واں دور 23اپریل منعقد ہوا جس میں تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مثبت نتائج سامنے آئیں ۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بھارت اور چین کے مابین مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جاری تناﺅ کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ مذکرات کا 18واں دور منعقد ہوا ۔ ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں باقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اعلی سطحی فوجی مذاکرات کا ایک تازہ دور منعقد ہونے کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے ایک مشتر کہ بیان جاری کیا گیا ۔
