مسجد قباء میں غیر مسلم برادران وطن کے لئے ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام،مسجدانسانیت کا مرکز مشاہدین کے تاثرات

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مسجد قباء میں غیر مسلم برادران وطن کے لئے ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام،مسجدانسانیت کا مرکز مشاہدین کے تاثرات

حیدرآباد،17جون : مسجد قباء نانل نگر میں آج برادران وطن کے لئے ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات اذان‘ نماز ‘ روزہ کے علاوہ مسجد کے مقام و مرتبہ کے ساتھ ساتھ یہاں انجام دی جانے والی سرگرمیوں سے واقف کروایا گیا۔ وضو کے متعلق بتایا گیا کہ اللہ کے حضور حاضر ہونے سے قبل اپنے آپ کو کس طرح سے پاک کیا جاتا ہے نماز کے ارکان رکوع و سجود کے متعلق تفصیل سے بتایا گیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب سید اختر نے بتایا کہ یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جہاں مسجد میں پہلی مرتبہ ہم نے غیر مسلم برادران وطن کو عید ملاپ تقریب میں مدعو کیا تاکہ وہ واقف ہوسکیں کہ مسجد کیا ہے اور یہاں کیا جاتا ہے۔ جناب سید اختر جنہوں نے 850مربع گز پر 1200مصلیان کی گنجائش کی حامل یہ تین منزلہ مسجد قباء تعمیر کی ہے جو فن تعمیر کا شاہکار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے موجودہ حالات میں یہ ضروری ہے کہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروایا جائے جب تک انہیں اپنے سے قریب نہ کیا جائے اس وقت تک یہ ممکن نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد میں عبادت کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کا بھی نظم رہتا ہے ۔ دنیا کا پہلا مدرسہ صفہ بھی مسجد ہی میں تھا خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غیر ملکی وفود سے بات چیت بھی مسجد کے صحن میں فرمایا کرتے اور مسائل کی یکسوئی بھی مسجد میں ہوتی تھی چنانچہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اس روایت کا احیاء کیا جائے ۔ جناب سید اختر نے بتایا کہ مسجد اسلام کا مرکز ہے ۔ اس تقریب کے اہتمام کا مقصد یہ ہے کہ برادران وطن کی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور آپسی بھائی چارگی کو فروغ دیا جائے ۔جناب شفیق الزماں آئی اے ایس ریٹائرڈ ‘ پروفیسر انور خان‘ جناب انیس سائیتہ ٹرسٹ کے بشمول مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس پہل اور کوشش و اقدام کو قابل تقلید قرار دیا ۔ غیر مسلم برادران وطن نے اس روایت کو جاری رکھنے کی تجویز پیش کی۔یواین آئی.

Share This Article