مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت سے ہی راہیں نکل سکتی ہیں /امریکی سٹیٹ ترجمان

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بھارت پاکستان کو مذاکرات کی ٹیبل پر آنا ہی ہو گا ،خطہ کی صورتحال انتہائی کشیدہ

  سرینگر /20 جون// ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پاکستان سیاسی قیادت کو متنبہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز سجانے اورخطے میں امن کی بنیاد رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بولی سے مسائل حل کرنے کیلئے راہیں نکلنے کے امکانات ہے جبکہ اشتعال انگیزی سے خطے کا امن درہم برہم ہو کر رہ جائے گا اورصورتحال قا بو سے باہر بھی ہوسکتی ہے۔ پاکستان امریکہ کا اتحادی ہے اور امریکہ کا دوست ہے اور ہم چاہتے ہے کہ اتحادی اور دوست مل کر اپنے مشکلات کاحل تلاش کریں ۔ اے پی آئی کے مطا بق امر یکی خارجہ دفتر کے ڈپٹی ترجمان نے ہفتہ وار بر یفنگ کے دوران ذرایع ا  بلاغ کو تفصیلات فر اہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پاکستان کی سیاسی قیادت کو امن قا ئم کرنے اور مذا کرات کی میز سجانے کااصولی مشورہ دیا ہے اووردونوں ملکوں پر زوردیا گیا کہ بات چیت کریں، بات چیت میں ہی مسا ئل کے حل چھپے بیٹھے ہے۔ سٹیٹ ترجمان نے کہا کہ امریکی سفیر ڈونالڈٹرمپ بر صغیر کے امن کے حوالے سے کافی فکر مند ہے اور امریکی صدر نے جنو بی اشیاء کی خطے میں مسا ئل کو حل کرانے کیلئے ملکوں کے ما بین بات چیت شروع کرانے کا ایک سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ ٹرمپ انتظا میہ چاہتی ہے کہ بھارت پاکستان اپنے مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کریں ، اس کے لئے ضروری ہے کہ متواتر بات چیت شروع کی جانی چاہئے ۔سر حدوں پر پاک بھارت افواج کے مابین کشیدگی پر وزارت خارجہ کے سٹیٹ ترجمان نے کہا کہ اشتعال انگیزی سے مزید مسائل پیدا ہونگے اور دونوں ملکوں کی افواج کو چاہئے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر من و عن عمل کر کے سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دور کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے