سرینگر/17دسمبر: ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس کے کمل ناتھ کی وزیر اعلیٰ کی تقریب سے پہلے قرآن شریف کی تلاوت کی گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پانچ ریاستوںمیں اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی بھاری جیت کے نتیجے میں تین ریاستوں میں کانگریس اپنی سرکار بنارہی ہے جبکہ دو ریاستوں میں مخلوط سرکار کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس دوران آج مدھیہ پردیش میں کانگریس کے کمل ناتھ کو وزیر اعلیٰ کیلئے چنا گیا ہے اور ان کی حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوئی ۔ حلف برداری کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں ریاست کی اہم شخصیات کے علاوہ کانگریس کے مرکزی لیڈران بھی شامل تھے تقریب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، کیلاش جوشی سابق سی ایم ، چندرابابو نائڈو ، شردیادو ، اشوک گہلوت ، سچن پائلٹ ، آنند شرما، بابو لال گوڈشیوراج ، ٹی ایم سی کے دنیش ، کے علاوہ کئی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔جبکہ مسلمانوں کے مقامی لیڈران ، سکھ اور جین دھرم کے لیڈران بھی تقریب میں شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کانگریس کا ماننا ہے کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ چلنا ہی جمہوریت ہے اور اس دیش میں ہندو، سکھ ، مسلم ، عیسائی ، بودھ ، جین اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے حقوق یکساں ہے ۔ اسلئے تمام مذاہب کا احترام لازمی ہے۔

