محبوبہ مفتی نے ڈی جی ایم اوز کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، کہا فائر بندی پر عمل درآمد سے سرحدی آبادی کو راحت نصیب ہوگی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 30 مئی : جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہند و پاک ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے فیصلے کہ ’دونوں ممالک 2003 کے فائر بندی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے‘ کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’ڈی جی ایم اوز کا سرحد پر فائر بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے فیصلے کا دل و جان سے خیرمقدم کرتی ہوں۔ اس فیصلے سے سرحدی آبادی کو بڑی حد تک راحت نصیب ہوگی۔ وسیع تفہیم کے لئے سرحدوں پر قیام امن پہلا ضروری قدم ہے اور مجھے یقین ہے کہ سرحدوں پر قیام امن قائم ہوگا‘۔
واضح رہے کہ ہند و پاک کے ڈی جی ایم اوز نے گذشتہ شام ہاٹ لائن پر بات چیت کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے پر اتفاق ہوا۔ یہ بھی اتفاق ہوا ہے کہ دونوں ہی طرف مستقبل میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ ہندوستانی فوج کے مطابق یہ بات چیت پاکستان کے فوجی آپریشن ڈائریکٹر جنرل کی پہل پر منگل کی شام چھ بجے ہوئی۔
یو این آئی

Share This Article