متنازع آبی منصوبے؛ عالمی بینک کا پاکستان کو کیس واپس لینے کاتجویز /پاکستانی افسر

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ورلڈ بینک کی تجویر پاکستان کیلئے نا قابل قبول ،معاملے پرثالثی عدالت نہیں بنائی جائیگی

سرینگر /05جون /عالمی بینک نے بھارت کے متنازع آبی منصوبوں کشن گنگا اوررتلے پن بجلی منصوبوں کامعاملہ 2سال تک لٹکائے رکھنے کے بعد پاکستان سے کہاہے کہ وہ ثالثی عدالت کے قیام سے متعلق اپنی درخواست واپس لے لے اورغیرجانبدارماہرکی تقرری سے متعلق بھارتی تجویزقبول کرلے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایاکہ پاکستانی اٹارنی جنرل آفس کوجمعرات کے روزعالمی بینک کی طرف سے ایک خط موصول ہواجس میں کہا گیا ہے کہ اگرپاکستان ثالثی عدالت کے قیام سے متعلق اپنے 2سال سے جاری موقف کوترک کردے تووہ اس معاملے پرغیرجانبدارماہرکی تقرری کیلئے تیارہے۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کی سربراہی میں وفد نے عالمی بینک کے حکام سے2روزہ ملاقات کے دوران سندھ طاس معاہدے کے تحت کشن گنگااوررتلے پن بجلی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کوعالمی بنک کے امتیازی رویے اوراس کی جانب سے گزشتہ دوسال کے دوران مسلسل بھارت کی حمایت پرتشویش ہے۔ایک سینئراہلکارکاکہناہے کہ یہ اس حقیقت کاثبوت ہے کہ عالمی بینک نے معاملہ جان بوجھ کرلٹکائے رکھا تاکہ پاکستان کوکشن گنگاکے تعمیراتی کام پرحکم امتناع حاصل کرنے کاموقع نہ مل سکے۔ادھرذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی بنک کی طرف سے غیرجانبدارماہرکی تقرری کیلئے بھارتی تجویزقبول کرنے کی سفارش پاکستانی حکومت کے سامنے رکھی جائے گی لیکن یہ نگران حکومت کے دوران میں ممکن نہیں ہے اسلئے یہ معاملہ غورکیلئے اگلی منتخب حکومت کومنتقل کیاجاسکتاہے۔سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ پاکستان کیلئے یہ ممکن نہیں کہ وہ بھارتی تجویزقبول کرے کیونکہ یہ دوسرے آبی تنازعات کے حل کیلئے ایک نظیربن جائے گی اورکسی معاملے پرثالثی عدالت نہیں بنائی جائیگی۔ذرائع کے مطابق دیگرآبی تنازعات پاکستان کیلئے اس منصوبے سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوں گے۔صورتحال سے آگاہ قانونی ماہرین کاخیال ہے کہ امریکہ بھارت کی طرفداری کیلئے عالمی بنک کی مکمل پشت پناہی کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ متعددایسے ثبوت موجود ہیں کہ امریکا نے ثالثی عدالت کاقیام رکوایا تاکہ بھارت باآسانی منصوبہ مکمل کرسکے۔

Share This Article