لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 12 جون

فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کی کوششوں اور مقامی آبادی کی ترقی میں مجموعی طور پر مشترکہ اقدامات کےلئے فارمیشنز اور یونٹس کی تعریف کی۔

فوج کی شمالی کمان نے بدھ کی شام دیر گئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے کاؤنٹر انسرجنسی فورس (کلو) کی فارمیشنوں اور یونٹوں کا دورہ کیا اور شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا’۔انہوں نے کہا: ‘لیفٹیننٹ جنرل نے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کی کوششوں اور مقامی آبادی کی ترقی میں مجموعی طور پر مشترکہ اقدامات کے لئے فارمیشنز اور یونٹس کی تعریف کی’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور قوم کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی اور لگن کو سراہا

Share This Article