لولاب اور اونتی پورہ حادثات میں دو افراد از جان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر24جنوری

جموں وکشمیر کے لولاب کپواڑہ اور اونتی پورہ میں ٹریفک کے الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو لولاب میں ایک بس نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ا±سے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت عبدالخالق چوپان کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

دریں اثنا منگل کی شام کو ہی اونتی پورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں غیر مقامی شہری جاں بحق ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ میں گردوارہ کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے غیر
مقامی شہری کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گرچہ زخمی مزدور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔متوفی کی شناخت نصیر حسین ولد لیاقت حسین ساکن بجنور اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

Share This Article