لالچوک اور گرد نواح میں راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشیاں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 22 (UNI) Security forces searching vehicles at Badshah Chowk following intelligence reports that militants may smuggle arms and ammunition ahead of Republic day in Srinagar on Friday. UNI SRN PHOTO 7.

سرینگر/ 04 اپریل
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے لالچوک میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے راہگیروں ، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ لالچوک اور اس کے گرد نواح میں سیکورٹی کو اچانک متحرک کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سری نگر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
سٹی رپورٹر نے بتایا کہ لالچوک میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے مسافروں ، راہگیروں اور سکوٹی سواروں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین اور دوشیزاوں کے بھی شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے۔ان کے مطابق راہگیروں کے شناختی کارڈوں کے ساتھ ساتھ ان کے موبائیل فون بھی چیک کئے جارہے تھے۔
یو این آئی کے ایک نامہ نگار جس نے منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات بالخصوص لالچوک اور اس کے گرد نواح میں مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورس اہلکار گاڑیوں بالخصوص دو پہیہ موٹر گاڑیوں (موٹر سائیکلوں) کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔یو این آئی

Share This Article