لائن آف کنٹرول پر تنائو کی صورتحال برقرار، بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/21نومبر: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حد متارکہ کے قریب بالا کوٹ پونچھ میں بدھوار کے رات دیر گئے ایک بارودی سرنگ کی زد میں آکر فوج کا ایک اہلکارزخمی ہوگیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوپاک لائن آف کنٹرول پر بالا کوٹ سیکٹر پونچھ میں بدھوار کی رات آرمی کی پیٹرولنگ پارٹی معمول کی گشت پر تھی جس دوران فوجی اہلکار کا پیر غلطی سے وہاں نصب بارودی سرنگ پر پڑگیا جس کے نتیجے میں سرنگ زوردار دھماکہ سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں رائفل مین لکشمن لمفو جس کی عمر 25برس بتائی جارہی ہے شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے نازک حالت میں راجوری کے ملٹری ہسپتال پہنچایاگیا اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔اس ضمن میں مقامی پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اہلکار کا پیر غلطی سے اُس جگہ پڑا جہا ں بارودی سرنگر نصب تھی۔

Share This Article