لائن آف کنٹرول کے نزدیک مشکوک نقل و حمل کا الزام

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

فوج نے بالا کوٹ میں 12سالہ پاکستانی لڑکے کو حراست میں لیا

سرینگر/22اپریل / لائن آف کنٹرول پر پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں فوج نے اس وقت ایک 12سالہ پاکستانی لڑکے کو حراست میں لیا جب اسے مشکوک حالات میں نقل و حمل کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں فوج کی گشتی پارٹی معمول کے مطابق لائن آف کنٹرول کے نزدیک گشت پر تھی جس دوران انہوں نے کنٹرول لائن کے نزدیک 12سالہ لڑکے کو دیکھا اور وہ مشکوک نقل و حمل میں تھا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج نے مذکورہ لڑکے جس کی شناخت محمد زاہد ولد محمد عارف ساکنہ پاکستان کے بطور ہوئی کو حراست میں لیا اور اسکو مزید پوچھ تاچھ کیلئے پولیس اسٹیشن مینڈھر کے حوالے کیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے پاکستانی لڑکے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی لڑکے کی لائن آف کنٹرول پر مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد اسکو گرفتار کیا گیا اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے جبکہ بچے سے بھی پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے ۔

Share This Article