قرفلی محلہ سرینگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 21 ستمبر

قرفلی محلہ سری نگرمیں چوروں نے 25لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات پر ہاتھ صاف کرکے نو دو گیارہ ہو گئے۔پولیس نے کیس درج کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر کے قرفلی محلہ علاقے میں نقب زنوں نے درمیانی شب رہائشی مکان میں گھس کر وہاں سے 25لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات چرا کر فرار ہوئے۔

اہل خانہ کے مطابق نقب زن درمیانی شب غسل خانے کی کھڑکی سے رہائشی مکان کے اندر داخل ہوئے اور کچن میں موجود سیف کو اڑا کر فرار ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ سیف میں کم از کم 25لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات تھے۔انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نقب زنی میں ملوث چوروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article