فوج کیلئے مخبری کااقرارکرنے والا مفرورشخص

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نامعوم افرادنے مکان کی توڑپھوڑکی،دُکانات جلاڈالے

شوپیان:۱۲،جون: کے این این / شوپیان کے ایک مضافاتی گاؤں میں نامعلوم افرادنے فوج کیلئے مبینہ طورپرمخبری کرنے والے ایک شخص کے رہائشی مکان اور2دکانات کوشعلوں کی نذرکردیا۔کے این این کے مطابق15اپریل2018کومولوچھترگام شوپیان میں ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران4جنگجواور2عام شہری جاں بحق ہوئے تھے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے کچھ روزبعد جنگجوؤں نے مولوچھترگام شوپیان کے رہنے والے کفایت میرولدبشیراحمدمیرنامی ایک شخص کو اپنی تحویل میں لیاتھا،اورمذکورہ شخص نے جنگجوؤں کے سامنے اسبات کااعتراف کیاتھاکہ وہ فوج کیلئے مخبری کیاتھا۔ بتایاجاتاہے کہ جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق اطلاع فوج کوفراہم کئے جانے کااقرارکرنے والے کفایت میرکے ایک پیرمیں جنگجوؤں نے گولی ماردی ،اوراسکوجانے دیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ اس واقعے کے بعدممکنہ عوامی غٰض وغضب سے بچنے کیلئے کفایت میراپنے اہل خانہ کوساتھ لیکرنامعلوم جگہ منتقل کیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ کچھ نامعلوم افرادنے کفایت میرکے خالی پڑی رہائشی مکان میں توڑپھوڑکی اورنزدیک ہی واقع اُسکے دودکانات کونذرآتش کردیا۔

Share This Article