فصلوں کی لاگت میں کھیتی کے تمام اخراجات شامل کئے جائیں گے۔ مودی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی،: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اس امر کا اعادہ کیا کہ تمام نوٹیفائیڈ فصلوں پر آنے والی لاگت کا ڈیڑھ گنا سہارا قیمت کے طور پر ادا کیا جائے گا اور فصل لاگت میں ان تمام اخراجات کو شامل کیا جائے گا جو کسان کرتے ہیں۔

مسٹر مودی نے انڈین ایگری کلچر ریسرچ کیمپس میں قومی زرعی ترقی میلہ میں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تنظیمیں کم از کم سہارا قیمت کے سلسلے میں کسانوں کو گمراہ کررہی ہیں اور ان میں مایوسی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ان کی حکومت 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئے تیزی سے قدم اٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی پیداواری لاگت میں کسانوں اور ان کے خاندان کی محنت کی قیمت، مویشیوں کے استعمال کی قیمت ، مشین کا خرچ، بیج اور کھاد کی قیمت ، آبپاشی کا خرچ، زمین کی قیمت ، بنیادی سرمایہ، کرائے پر لی گئی زمین کا خرچ اور دیگر اخراجات کو بھی شامل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کو کم از کم سہارا قیمت کا فائدہ ملے اس کے لئے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدف واضح ہو اور ارادے بلند ہوں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ کسانوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ مشکل ہدف کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے