فائربندی کے بیچ 2ہفتوں کے دوران دراندازی کی چوتھی بڑی کوشش

By
4 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

کیرن سیکٹرمیں صبح صادق کے وقت گھمسان
جدیدہتھیاروں سے لیس 6جنگجوازجان ،فوج کوکوئی نقصان نہیں ،آپریشن جاری:دفاعی ترجمان

کپوارہ:۱۰،جون:کے این این /ٍٍٍٍ شمالی کشمیرمیں 2ہفتوں کے دوران دراندازی کی تیسر ی بڑی کوشش کوناکام بنانے کادعویٰ کرتے ہوئے فوج نے کہاکہ کیرن سیکٹرمیں حدمتارکہ کے نزدیک اتوارکوعل الصبح خونین معرکہ آرائی میں 6جنگجوجاں بحق ہوگئے۔سری نگرمیں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیہ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ6مسلح دراندازوں کوہلاک کرنے کے بعدبھی علاقہ میں جنگجومخالف آپریشن جاری ہے کیونکہ ابھی اس علاقہ میں مزیدکچھ جنگجوؤں کی موجودگی کاشبہ ہے۔ خیال رہے یکم ماہ صیام سے کشمیرکے اندرلاگوسیزفائر کے بعدجنگجوؤں اورفوج وفورسزکے درمیان کوئی بڑی معرکہ آرائی نہیں نہیں ہوئی تاہم اس دوران شمالی کشمیرمیں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ابتک تین خونین جھڑپیں ہوچکی ہیں ،جن میں فوج نے10جنگجوؤں کومارنے کادعویٰ کیاہے ۔ کشمیر نیوزنیٹ ورک نمائندے کے مطابق اتوارکوعلی الصبح سحری کے وقت کیرن سیکٹرمیں گولیوں اورکچھ دھماکوں کی گن گرج سنائی دی ،جسکے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقعہ رہائشی علاقوں میں خوف ودہشت کی لہردوڑگئی ۔کیرن سیکٹرمیں حدمتارکہ کے نزدیک واقع دیہات کے لوگوں نے بتایاکہ شدیدگولی باری کاسلسلہ شروع نے کے بعداُنھیں لگاکہ لائن آف کنٹرول پرہندوپاک افواج کے گولی باری ہوئی ہے ،اسلئے لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے گھروں میں سہم کررہ گئے ۔مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں کی آوازدوردورتک سنائی دی جسکے نتیجے میں سرحدی آبادی اسقدرخوفزدہ ہوگئی کہ کم قلیل تعدادمیں لوگ نمازفجراداکرنے کیلئے نزدیکی مساجدمیں گئے۔اُدھردفاعی ذرائع نے بتایاکہ سرحدپارسے دراندازی کاسلسلہ جاری ہے ،اورحالیہ 2ہفتوں کے دوران تیسری ایسی کوشش کوسرحدی تحصیل ٹنگڈارکے کیرن سیکٹرمیں اتوارکی صبح ناکام بنایاگیا۔ذرائع کے مطابق سنیچراوراتوارکی درمیانی شب سرحدپارسے جنگجوؤں کاایک بڑاگروپ کیرن سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کوعبورکرکے اس پارداخل ہوا۔خبررساں ایجنسی یواین آی کے مطابق سری نگرمیں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر میں تعینات فوجی ہلکاروں نے دوران شب جنگجوؤں کے ایک گروپ کو تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے پاکستان زیرکنٹرول کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔دفاعی ترجمان کے مطابق حدمتارکہ پرتعینات فوجیوں نے دراندازی کرکے اسپارداخل ہونے والے مسلح جنگجوؤں کو للکارا اور خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا، لیکن مسلح افراد نے ایسا کرنے کے بجائے فوجی جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوجی جوانوں کی جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین خونین تصادم شروع ہوا ،اورپہلے مرحلے میں 4جنگجومارے گئے ۔انہوں نے کہاکہ فوج نے باقی دراندازوں کیخلاف اپنی کارروائی جاری رکھی ،اوردوسرے مرحلے میں طرفین کے درمیانی ہونے والی گولی باری کے دوران مزید2جنگجومارے گئے ،اوراس طرح سے اتوارکودوپہرسے قبل کل 6جنگجومارے گئے جبکہ اس علاقہ میں آپریشن جاری ہے کیونکہ حدمتارکہ نزدیک ہی واقع جنگل اورپہاڑیوں میں مزیدکچھ جنگجوؤں کے موجودیاچھپے ہونے کااندیشہ ہے۔ترجمان نے کہاکہ مارے گئے سبھی چھ جنگجوؤں کی نعشوں کوبرآمدکرنے کیساتھ ساتھ جائے جھڑپ سے بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ باوداوردوسراسامان بھی ضبط کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق مارے گئے سبھی نصف درجن جنگجو بظاہر غیرملکی ہیں۔تاہم اُنکی شناخت کرنے کاعمل جاری ہے۔اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایاکہ ریاست میں یکم ماہ صیام سے لاگورمضان جنگ بندی یاسیزفائرکے بعدسے شمالی ضلع کپواڑہ میں گذشتہ2 ہفتوں کے دوران دراندازی کی قریب3 کوششیں ناکام بنائی گئیں جن میں 10 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔غورطلب ہے کہ پچھلے دنوں میں ہی فوج کے کچھ اعلیٰ کمانڈروں نے سرحدپارسے دراندازی کے واقعات میں تیزی آنے کااندیشہ ظاہرکرتے ہوئے دعویٰ کیاتھاکہ لائن آف کنٹرول کے اُسپارقائم لانچنگ پیڈوں پر100سے زیادہ مسلح اورتربیت یافتہ جنگجوؤں کودراندازی کیلئے تیاری کی حالت میں رکھاگیاہے۔

Share This Article