غلطی سے سرحد پار کرنے والا پاکستان نوجوان، بالاکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف نے کیا گرفتار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/09مارچ/سی این آئی// پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بی ایس ایف نے اس وقت ذہنی طور معذور پاکستانی نوجوان کو حراست میں لیا جب وہ غلطی سے سرحد پار کرکے پونچھ سیکٹر میں داخل ہو گیا تھا ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف نے بالاکوٹ لائن آف کنٹرول کے پاکستانی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو لائن آف کنٹرول پارکر کے ہندوستانی حدود میں آگیاتھا۔پو لیس کے اعلی افسر نے اس واقع کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ فوج نے بالاکوٹ فاورڈ علاقہ سے اتوار رات کودیر گئے ایک پا کستانی باشندے کو حر است میں لیا ہے جو کہ لائن آف کنٹرول کو کراس کر کے بھارتی حدود میں آ گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بیس سالہ نو جوان فریاد علی ولد چودھری نثار علی ابھی فوج کے پاس ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ نوجوان نکیال کو ٹلی پاکستا ن کا رہنے والا ہے۔فریاد علی ذہنی طور پر معذور بتایا جاتا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے