عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لوگوں کو سید محمد الطاف بخاری کی مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس موقعے پر عوام بالخصوص امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس دن جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے امن و استحکام اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے۔

عید میلاد النبی کے پُرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی یاد منائی جاتی ہے۔ یہ پوری دُنیا کےمسلمانوں کےلئے ایک اہم ترین دن ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری دُنیا کے لئے انسانیت کا پیغام دیکر اور امن و ہم آہنگی کا پیامبر بنا کر بھیجا تھا۔ میں اس پرمسرت موقع پر سب کو، خاص کر مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جموں کشمیر کے عقیدت مندوں اور عبادت گزاروں سے میری درخواست ہے کہ اس مقدس موقعے پر اس سرزمین میں امن و استحکام اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کریں۔ـ

Share This Article