عمر عبداللہ نے گاندربل میں 84.41 کروڑ روپیے کی لاگت کے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 84.41 کروڑ روپیے کی مجموعی لاگت کے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور چند منصوبوں کا افتتاح کیا۔

ان منصوبوں کے تحت شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، صحت عامہ کی سہولیات میں بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور عوامی خدمات کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے آج گاندربل حلقہ میں کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا جس میں کل 84.41 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے’۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘اس سے حلقے میں شہری بنیادی ڈھانچہ، صحت کی دیکھ بھال، پانی کی فراہمی، سڑکیں اور عوامی خدمات کو تقویت ملے گی۔’۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات پورے حلقے گاندربل میں ترقیاتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی اور عوام کو بہتر بنیادی سہلیات کی فراہمی یقینی بن جائے گی۔

Share This Article