عمر عبداللہ نے رعنا واری چوک میں "باب السلطان العارفین” گیٹ کا سنگ بنیاد رکھا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز یہاں رعنا واری چوک میں "باب السلطان العارفین” گیٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
رکن اسمبلی جڈی بل تنوہر صادق اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میڈیا کو بتایا: ‘اس طرح کے اقدام سے کوشش کی جاتی ہے کہ پرانے شہر کی خوبصورتی کو بڑھایا جائے، ان جگہوں کو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنایا جائے، یہ ڈائون ٹائون کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا’۔

انہوں نے کہا: ‘اسی طرح درگاہ حضرت بل میں بھی دو گیٹ بنوائے گئے، کوشش یہی ہے کہ ان علاقوں کی خوبصورتی کو بڑھایا جائے’۔
کیرلا کا نام بدلنے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ‘اگر ممتا بینرجی نے بھی مغربی بنگال کا نام تبدیل کرنے کی بات کی ہے تو مرکز کو قبول کرنا چاہئے، کل اگر جموں وکشمیر کی اسمبلی بھی جموں و کشمیر کا نام بدلنے کی تجویز پیش کرتی ہے تو مرکز کو اس پر غور کرنا چاہئے’۔

نائب صدر جمہوریہ کے دورہ کشمیر کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘ہم ان کا استقبلا کرتے ہیں، وہ آج شام آئیں گے، اور کل کشمیر یونیورسٹی میں کنوکیشن سے خطاب کریں گے طلبا بھی ان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، یہ ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں وکشمیر کا پہلا دورہ ہے’۔

Share This Article