عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 25 جولائی

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے فوائد کی شفاف اور بروقت فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیراعلیٰ نے جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے بورڈ میٹنگ کی صدارت کی اور تعمیراتی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘ انہوں نے فوائد کی شفاف اور بروقت فراہمی کی ضرورت پر زور دیا،اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ رسائی کو وسیع کریں، عمل کو آسان بنائیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اہل کارکن محروم نہ رہے’۔

Share This Article