سرینگر/27جنوری /ریاستی حکومت نے اعلان کیا کہ عارضی ملازمین کو مستقل کر نے کے حوالے سے حتمی فہرست پوری جانچ پڑتال کے بعد ہی مشتہر کی جائے گی اور حتمی فہرست بناء کسی تضاد اور شفاف بنیاد پر مر تب ہو گی ،تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نااہل امیدواروں کو حتمی فہرست سے باہر کر دیا جائے گا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درا بو نے کہا کہ عارضی ملازمیں کو مستقل کر نے کی حتمی فہرست پوری جانچ پڑتال کے بعد ہی مشتہر کی جائے گی اور اس حتمی فہرست میں اہل امیدوار ہی ہو نگے۔کے این ایس کے ساتھ بات کر تے ہو ئے ڈاکٹر درابو نے کہا کہ حکومت ہر کیس کی باریک بینی سے جانچ پڑ تال کر رہی ہے اور تمام کروائی مکمل ہو نے کے بعد ہی حتمی فہرست مشتہر کی جائے گی اور اس فہرست میں وہی امیدوار ہونگے جو اس کے اہل ہو نگے اور جنہوں نے گزشتہ سالوں کے دوران کم اجرت پر کام کیا ہے ۔اس سوال کے جواب میں کہ اس لسٹ میں غلط طریقے سے کئی امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک طے شدہ عمل کے تحت تمام کیسوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے اور پورہ جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کی حتمی فہرست مشتہر کی جائے گی ۔انہوں ے کہا کہ حتمی فہرست سے نا اہل امیدواروں کو باہر کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے بعد حتمی فہرست تیار کر نے کا عمل شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ کسی بھی فراڈ کو بر داشت نہیں کرے گی اور صرف اہل افراد کو ہی مستقل کیا جائے ۔اس سوال کے جواب میں کہ حکومت نے صرف 61ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کر نیکی بات کی تھی لیکن وہاں تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ۔اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آدھار اور بائیو میٹرک کے اندراج کے دوران لسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہو لیکن اگر کسی بھی امیدوار کو نا اہل پایا گیا اس کو باہر نکالا جائے گا اور اس کو حتمی فہرست میں قطعی جگہ نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ اہل امیدوار اطمنان میں رہے حتمی فہرست میں صرف وہی امیدوار شامل کئے جائے گے جو اس حوالے سے لوازمات پر کھرا اترتے ہوں ۔
