صفا نگری جھڑپ:ضلع شوپیان کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال سے معمولات مفلوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

صفانگری جھڑپ میں جاں بحق دو مقامی جنگجوئوں کی یاد میں ضلع شوپیان کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق صفا نگری زینہ پورہ میں منگل کی اعلیٰ صبح جھڑپ میںد و مقامی حزب جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دونوں مہلوک جنگجو ئوں کی یاد میں بدھ کو ضلع شوپیان کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ، اسی دوران جاں بحق جنگجو ئوں کے آبائی علاقوں میں تعزیتی مجالس کا اہتما م ہوا جس دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے لواحقین سے تعزیت کی اور مہلوک جنگجوئوں کو خراج پیش کیا ۔

Share This Article