شہر میں جنگجو ﺅں کی دستک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بٹہ مالو میں سی آر پی ایف پر فائرنگ

سرینگر( کے پی ایس) :شہر سرینگر کے قلب میں جنگجوﺅں نے دستک دےتے ہوئے منگل کو بٹہ مالو میں سی آر پی ایف پارٹی پر فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں ایک سی آرپی ایف اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ۔فائرنگ کے بعد پولیس وفورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیکر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی سہ پہر شہر سرینگر کے سیول لائنز علاقہ بٹہ مالو میں فائر اینڈ ایمر جنسی ہیڈ کواٹر کے نزدیک مسلح جنگجو نمو دار ہوئے ،جنہوں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ذرائع کے مطابق حملے میں ایک سی آرپی ایف اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوئے،جنہیں فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

فائرنگ کی آواز سنتے ہی علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور دکاندار ،راہ گیر اور دیگر افراد محفوظ مقامات کی طرف باگنے لگے ۔ پولیس وفورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیکر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی ۔(مزید تفصیلات کا انتظار ) ( کے پی ایس)

Share This Article