شوپیان کے مضافات میں سنگبازی میں ملوث نوجوانو ں کے خلاف شبانہ کریک ڈائون

پانچ نوجوان گرفتار ، ایک کو رہا کیا گیا ، مقامی لوگوں میں گرفتاریوں کے خلاف غم و غصہ کی لہر

سرینگر/10جنوری/سی این آئی/ جنوبی ضلع شوپیان کے مضافات میں سنگبازی میں ملوث نوجوانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے فورسز نے دوران شب چھاپہ مار کارروائیوں میں پانچ نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی تاہم ایک کو ان میں رہا کیا گیا ۔ ادھر نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف علاقے میں غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کو مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور فورسز کی بھاری تعداد نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو شوپیان کے کانجی ولر علاقے میں شبانہ چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جس دوران وہاں سے پانچ نوجوانوں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ۔ مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کئے گئے پانچ نوجوانوں میں سے اگر چہ ایک کو رہا کیا گیا تاہم چار مسلسل پابند سلال ہے ۔ گرفتار نوجوانوں کی شناخت محسن رشید لون ولد عبد الرشید لون ، فاروق احمد بٹ ولد محمد ایوب بٹ ، شوکت احمد ٹھوکر ولد عبد الخالق ٹھوکر اور آزاد احمد یتو کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان سنگبازی کے کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھے جس کے بعد ہی ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ادھر نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف علاقے میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے ۔ مقامی لوگوں نے نوجوانوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو جلد از جلد رہا نہیں کیا گیا تو احتجاجی مہم چھیڑ دی جائیگی ۔

Share This Article