شوپیان کولڈ اسٹور میں دھماکہ : دو افراد ازجاں، ایک زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بدھ کی دیر شام شوپیاں کے اگلر پنجورہ علاقے میں کولڈ اسٹوریج کی سہولت میں بوائلر پھٹنے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ دھماکہ فروٹ منڈی میں زم زم کولڈ اسٹور میں اس وقت ہوا جب ایک اسٹیم بوائلر کی مرمت جاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں تین انجینئرز زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک زخمی، جس کی شناخت سوربھ سنگھ کے طور پر علی گڑھ، اتر پردیش سے ہے، پہنچنے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ دوران علاج رات کے وقت، شیو کمار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی، جب کہ راج کمار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Share This Article