شوپیان میں چھاپہ ماری ،دو گرفتار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شوپیان : جنوبی ضلع شوپیان کے سید پورہ بالا گائوں میں فورسز نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 2 نوجوانوں کو حراست میں لیا .

بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی شب فورسز نے گائوں میں چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی ،جس دوران محمد عرفان نائیکو ولد فاروق احمد اور محمد شفیع نائیکو ولد محمد منسور نائیکو کر حراست میں لیا گیا .

گرفتار شدگان کے اہلخانہ نے بتایا کہ گزشتہ شب فورسز نے گھروں پر چھاپے ڈالے دونوں بالا نوجوانوں کو حراست میں لیا .

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ارشد احمد وانی نامی شہری کی بھی مبینہ طور پر مار پیٹ کی .(رپورٹس )

Share This Article