شمالی کشمیر کی سرحدیں پرامن ، ہمیں امید ہے کہ ووٹنگ کے دن بھی ایسا ہی رہے / پی کے پول

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /26ستمبر /

شمالی کشمیر کی سرحدیں پرامن ہیںاور ہمیں امید ہے کہ ووٹنگ کے دن بھی ایسا ہی رہے گاکی بات کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں کسی بھی طرح کی رکاوٹوں کی صورت میں منصوبہ بند ی تیار ہے۔

چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے بانڈی پورہ کا دورہ کرکے وہاں اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ میں ہونی والی ووٹنگ سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے کہا کہ حکومت شمالی کشمیر کے سرحدی علاقوں میں کسی بھی طرح کی رکاوٹوں کی صورت میں ایک پلان بی کے ساتھ تیار ہے، جس نے پہلے اور دوسرے مرحلے کی طرح پرامن انتخابات کی امید ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے سرحدی علاقوں میں انتخابات کے دوران اگر کوئی خلل پڑتا ہے تو وہ پلان بی کے ساتھ تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”پہلے دو مرحلے وادی میں پرامن طریقے سے ہوئے کیونکہ لوگوں اور سیکورٹی فورسز نے امن برقرار رکھا“۔انہوں نے کہا کہ عوام اب ووٹ کاسٹ کرنے اور جمہوریت کے میلے میں شرکت کیلئے لمبی قطاروں میں انتظار کرتے ہیں۔

پول نے کہا ” ہم نے بانڈی پورہ ضلع میں 312 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں، اورالیکشن کمیشن آف انڈیا نے یکم اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔ میں نے آج سرحدی علاقوں کا دورہ کیا؛ لوگ الیکشن کے دن کا انتظار کر رہے ہیں“۔انہوں نے کہا ”ہماری سرحدیں پرامن ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ پولنگ کے دن بھی ایسا ہی رہے گا۔ “

Share This Article