شمالی کشمیر میں تیز آندھی چلنے سے کئی رہائشی مکانوں کو نقصان، متعدد درخت اکھڑ گئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شمالی کشمیر کے بارہ مولہ ضلع میں جمعے کے روز تیز آندھی چلنے سے کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعے بعد دوپہر موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شمالی ضلع بارہ مولہ میں تیز ہوائیں چلنے سے خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ تیز ہوائیں چلنے سے بارہ مولہ کے متعدد علاقوں میں رہائشی مکانوں کی چھتیں اڑگئیں جبکہ سری نگر بارہ مولہ شاہراہ پر درجنوں بھاری برکم سفیدے کے درخت بھی اکھڑ گئے۔انہوں نے بتایا کہ بارہ مولہ کے پٹن، سنگھ پورہ اور ہانجی ویرہ میں تیز آندھی کی وجہ سے متعدد درخت گر گئے جس وجہ سے بارہ مولہ سری نگر شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ٹریفک پھر بحال ہوا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بارہ مولہ میں چند ایک رہائشی مکانوں کی دیواریں بھی گر آئی ہیں ۔
تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے

Share This Article