شری دھر چلال نے 66سال بعد کٹوائے اپنے ناخن

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شری دھر چلال نے 66سال بعد کٹوائے اپنے ناخن

نئی دہلی، 12 جولائی : دنیا میں سب سے لمبے ناخن رکھنے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے والے 82 سالہ ہندوستانی شری دھر چلال نے بالآخر 66سال بعد بدھ کو اپنے ناخن کٹوالئے۔
شری دھر چلال نے 1952 سے اب تک اپنے بائیں ہاتھ کے ناخنوں کو کاٹا نہیں تھا لیکن اب بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے انہوں نے اپنے ناخنوں کو کٹوانے کا فیصلہ کیا۔
امریکہ میں منعقد ایک تقریب میں شری دھر چلال نے اپنے ناخن کٹوائے ۔ نیویارک کے ٹائمس اسکوائر میں رپلیز بلیو اٹ آر ناٹ میوزیم میں ناخن کاٹنے کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جہاں شری دھر چلال کے ناخن کاٹے گئے۔ان کے تما م ناخنوں کی مجموعی لمبائی 909.6 سینٹی میٹر (تقریباً دس گز) تھی۔ ان کی ایک انگلی کے ناخن کی لمبائی 197.8 سینٹی میٹر تھی۔
بنیادی طورپر مہاراشٹر کے پونے کے رہنے والے مسٹر چلال نے اپنے کٹے ہوئے ناخنوں کو میوزیم میں محفوظ رکھنے کی درخواست کی تھی ۔ وہ ایک ریٹائرڈ فوٹو گرافر ہیں۔
خیال رہے کہ مسٹر چلال نے ایک ہاتھ میں سب سے لمبے ناخن رکھنے کے لئے 2016میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا ۔ طویل مدت تک ناخن نہیں کٹوانے کی وجہ سے مسٹر شری دھر چلال کے بائیں نے پوری طرح کام کرنا بند کردیا تھا۔
یو ین آئی.

Share This Article