مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوج اور سیکورٹی فور سز کی مدد سے پونچھ کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران کوئی بھی مشتبہ چیز سیکورٹی فورسز کے ہاتھ نہیں آئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شب قریب دس بجے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ماہ رواں میں ہی دوسری بار ایسا ہوا کہ مشتبہ افراد کی نقل وحمل دیکھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے۔

بتادیں کہ جنوری میں ملی ٹینٹوں کے دو الگ الگ حملوں کے بعد پونچھ اور راجوری میں سیکورٹی فورسز الرٹ پر ہیں۔

یو این آئی

Share This Article