شب معراج کی چھٹی اب 27کے بجائے 28 جنوری کو ہوگی / سرکاری حکمنانہ جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں کشمیر حکومت نے شب معراج کی تعطیل کو ایک دن موخر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب چھٹی 28جنوری کو ہو گی

تفصیلات کے مطابق حکومت نے شب معراج کی تعطیل جوسوموار 27جنوری کو تھی کو ایک دن کیلئے موخر کر دیا ۔ اس ضمن میں جاری ایک حکمنامہ کے مطابق تعطیلات کے حکمنامہ میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے یہ حکم دیا جاتا ہے کہ شب معراج کی تعطیل اب جموں کشمیر میں 27 جنوری 2025 کے بجائے اور 28 جنوری 2025 (منگل) کو منائی جائے گی۔

یہ حکم جموں و کشمیر وقف بورڈ کے سیکرٹری برائے حکومت، محکمہ محصولات (حج و اوقاف) کو شب معراج کی وجہ سے تعطیل ملتوی کرنے کے لیے بھیجے گئے مکتوب کے بعد ہے۔

Share This Article