شاہد آفریدی آج کا دوسرا پلے آف میچ نہیں کھیلیں گے

PCB

آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے کی تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز کی طرف سے پشاور زلمی کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے۔

کراچی کنگز کے ترجمان کے مطابق شاہد آفریدی اس میچ کے لیے دستیاب نہیں جبکہ عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

عماد وسیم فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کا سر گراؤنڈ سے ٹکراگیا تھا جس کی وجہ سے وہ کئی روز اسپتال میں رہے تھے۔

نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق عماد وسیم کے نہ کھیلنے کی صورت میں روی بوپارا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کراچی کنگز نے اس صورتحال کے پیش نظر مختار خان ذوالفقار بابر اور دانش عزیز کو طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی اس ٹورنامنٹ کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا رہے ہیں ان کا ایم آر آئی بھی ہواتھا جبکہ ایک میچ وہ انجکشن لگواکر کھیلے تھے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال ان فٹ ہونے کے سبب وطن واپس چلے گئے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے