شام میں کیمیکل ہتھیار تیارہورہا ہے: امریکہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

واشنگٹن، (رائٹر): امریکہ نے کہا ہے کہ شام کی بشار الاسد حکومت عدلب میں کیمیائی ہتھیار تیار کر رہی ہے اور اس کے پاس اس کے بہت سے ثبوت ہیں۔

شام معاملات میں امریکی مشیر جم جیفری نے جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت میں شام کے حالات کو بہت خطرناک بتایا اور کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیار تیار کئے جا رہے ہیں اور اس کے امریکہ کے پاس اس سلسلے میں بہت سارے ثبوت ہیں۔

مسٹر جیفری نے کہا کہ روس اور شام کی فوج نے اگر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو بڑی تعداد میں پناہ گزین جنوبی مغربی ترکی یا ترکی کے کنٹرول والے شامی علاقوں میں بھاگنے پر مجبور ہوں گے۔

امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو پھر امریکہ اور ان کے اتحاد اپنی مکمل طاقت سے فوری طور پر جواب دیں گے۔

مخالفین کے مقبوضہ عدلب صوبے کا مستقبل جمعہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسد حامی روس اور ایران اور باغیوں کے ساتھی ترکی کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں طے ہوگا۔ مسٹر جیفری نے کہا، ’’ہم کل تک پتہ لگالیں گے کہ روس ترکی سے معاہدہ کرنے کے خواہاں ہے یا نہیں‘‘۔

Share This Article